Thursday, May 2, 2024

این اے 154 کے ضمنی انتخابی معرکے میں جہانگیر ترین کو برتری

این اے 154 کے ضمنی انتخابی معرکے میں جہانگیر ترین کو برتری
December 23, 2015
لودھراں (92نیوز) لودھراں میں این اے ایک سو چون کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو اپنے حریف مسلم لیگ (ن) کے صدیق بلوچ پر برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق کئی پولنگ سٹیشنوں سے ملنے والے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نون لیگ کے صدیق بلوچ پر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ 92 نیوز نے ہمیشہ کی طرح سب سے پہلا غیرحتمی نتیجہ دیا۔ جہانگیر ترین 54 ہزار 671 ووٹ لے کر آگے ہیں بلکہ صدیق بلوچ 45 ہزار 987 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔