Friday, April 19, 2024

  این اے 154 : انتخا بی عذرداری  کیس کی سماعت 25جون تک ملتوی

   این اے 154 : انتخا بی عذرداری  کیس کی سماعت 25جون تک ملتوی
June 22, 2015
ملتان (92نیوز)این اے 154 انتخابی عذرداری کیس میں درخواست گزار جہانگیر ترین کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے دلائل پیش کیئے جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل ملتان میں زیر سماعت لودھراں کے حلقے این اے 154 انتخابی عذرداری کیس میں درخواست گزار جہانگیرترین کےوکیل عبدالحفیط پیرزادہ نے اپنے دلائل مکمل کرلئے۔ جبکہ عدالت نے صدیق بلوچ کےوکیل کو دیئے گئے دلائل پر اپنی جرح مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی کردی ۔ کیس کی سماعت کے بعد عبدالحفیظ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ این اے 154 میں الیکشن کیلئے 30 ہزار اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئےجبکہ  58 پولنگ سٹیشنوں سے فارم 15 وصول ہی نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ مذکورہ حلقے میں دھاندلی اور الیکشن جیتنے والے امیدوار صدیق بلوچ کی نااہلی کے خلاف پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین نے انتخابی عذرداری کی درخواست دے رکھی ہے۔