Thursday, March 28, 2024

این اے 154: اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری پر صدیق بلوچ کے کاغذات نامزدگی مسترد

این اے 154: اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری پر صدیق بلوچ کے کاغذات نامزدگی مسترد
December 3, 2015
ملتان(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے صدیق بلوچ کو ضمنی الیکشن لڑنے سے روک دیا، این اے 154سے لیگی امیدوار کے کاغذات اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری پر مسترد کئے گئے ہیں ،جبکہ لیگی امیدوار صدیق بلوچ نے کہا ہے کہ  کاغذات آزاد امیدوار نے چیلنج کیے، الیکشن نہ لڑسکا تو بیٹا لڑے گا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے صدیق بلوچ کو ضمنی الیکشن لڑنے سے روک دیا این اے ایک سو چون میں نون لیگ کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری پر مسترد کیے گئے، کاغذات آزاد امیدوار طاہرہ عفت سومرو نے چیلنج کئے تھے، صدیق بلوچ کا کہنا ہےوہ الیکشن نہ لڑ سکے تو بیٹا لڑے گا۔