Wednesday, April 24, 2024

این اے 133 میں ووٹوں کی خرید وفروخت، الیکشن کمیشن کا فرانزک رپورٹ پر کارروائی خود کرنے کا اعلان

این اے 133 میں ووٹوں کی خرید وفروخت، الیکشن کمیشن کا فرانزک رپورٹ پر کارروائی خود کرنے کا اعلان
December 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) این اے 133 میں ووٹوں کی خرید وفروخت کے اسکینڈل میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فرانزک رپورٹ پر کارروائی خود کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان کے مطابق رپورٹ صوبائی الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوائی جائے گی۔ تمام تحقیقات پانچ دسمبر سے پہلے مکمل ہونا بھی ضروری نہیں۔ مکمل تحقیق کے بعد ذمہ داران کےخلاف کارروائی ہو گی۔

لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں انتخابی  گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔ تحریک انصاف کے آؤٹ ہونے کے بعد پرانے سیاسی حریف   ان ہو گئے۔ ن لیگ اپنے قلعہ میں اپنی سیٹ بچانے  کی کوشش میں ہے تو پیپلزپارٹی نے پورے ملک سے اپنی قیادت کو لاہور پہنچا دیا ہے۔

ن لیگی رہنما حافظ نعمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مہنگائی کر دی۔ حلقے سے ن لیگ جیتے گی۔ حلقے میں ووٹ خریدنے کے الزامات سامنے آنے کے ساتھ ساتھ انتخابی گہما گہمی میں تیزی آگئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پنجاب کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی خرید وفروخت اسکینڈل کی فرانزک رپورٹ پر کارروائی الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔