Thursday, April 25, 2024

این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کے لیے میدان کل سجے گا

این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کے لیے میدان کل سجے گا
December 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا، میدان کل سجے گا۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل نے ریلی نکالی۔ ن لیگی رہنماؤں کے بھی حلقے میں ووٹرز سے رابطے ہوئے۔ سعد رفیق کہتے ہیں تحریک انصاف میدان سے بھاگ گئی 5 دسمبر کو جیت ہماری ہو گی۔

ووٹرز اپنے اپنے امیدوار کی کامیابی کےلیے پرجوش ہیں۔ مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔

حکمران جماعت کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر وہ انتخابی عمل سے باہر ہو گئے۔ انتخاب میں کل گیارہ امیدوار مدمقابل ہونگے جس کے لیے 254 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ 4 لاکھ 40 ہزار 85 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مرد ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 33 ہزار پانچ سو 58 ہے۔ دو لاکھ چھ ہزار نو سو 27 خواتین بھی شامل ہیں۔

این اے 133 کی نشست پرویز ملک کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔