Tuesday, May 21, 2024

این اے 133 ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار اور کورننگ امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد

این اے 133 ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار اور کورننگ امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد
October 30, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کو دھچکا لگ گیا۔ ریٹرننگ افسر نے این اے 133 سے پی ٹی آئی امیدوار اور کورننگ امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔

پی ٹی آئی نے جمشید چیمہ کو پارٹی کا ٹکٹ دیا تھا، وزیر اعظم کے سابق معاون کی اہلیہ مسرت چیمہ جمشید چیمہ کی کورنگ امیدوار تھیں۔

مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی امیدواروں کے تجویز کنندہ کے حلقہ کا ووٹر نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا۔