Friday, May 3, 2024

این اے 129 بھی عوامی توجہ حاصل کرنے والے حلقوں میں شامل

این اے 129 بھی عوامی توجہ حاصل کرنے والے حلقوں میں شامل
June 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن دو ہزار اٹھارہ کے دوران جو حلقے عوامی توجہ سے نہیں ہٹ سکیں گے، این اے ایک سو انتیس بھی ان میں سے ایک ہے جہاں مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان مدمقابل ہیں۔ اس حلقے سے دونوں امیدوار اپنی اپنی جیت کے لئے پرامید ہیں۔ اس سنسنی خیز مقابلے کے حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت نے جو وعدے اور دعوے کئے تھے وہ آج تک پورے نہ ہو سکے۔ ووٹ مانگنےتو ہر کوئی آجاتا ہے مگرجیت کر کوئی واپس نہیں آتا۔ این اے ایک انتیس میں سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے جس کا ڈراپ سین پچیس جولائی کو ہو گا۔