Wednesday, April 24, 2024

این اے 125پر سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا، ایم این اے خواجہ سعد رفیق اور ایم پی اے میاں نصیر کی اسمبلی رکنیت بحال

این اے 125پر سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا، ایم این اے خواجہ سعد رفیق اور ایم پی اے میاں نصیر کی اسمبلی رکنیت بحال
May 11, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کیخلاف الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق ممبر قومی اسمبلی اور میاں نصیر احمد صوبائی اسمبلی کی نشست پر بحال ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر سپریم کورٹ میں جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ خواجہ سعد رفیق نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ125میں انتخابی عذرداری پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ غلط ہے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ابتدائی سماعت کے بعد خواجہ سعد رفیق کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرکے خواجہ سعد رفیق اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد کی اسمبلی رکنیت بحال کردی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل سے تمام ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔