Friday, April 26, 2024

این اے 125،مریم نواز کو پنسل کا انتخابی نشان الاٹ

این اے 125،مریم نواز کو پنسل کا انتخابی نشان الاٹ
June 30, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز شریف کو حلقہ این اے 125 سے  پنسل کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔ ریٹرننگ افسر آصف بشیر کی جانب سے انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو پہلے حلقہ این اے 125 سے پاکستان تحریک انصاف کی یاسمین راشد کے مقابلے پر  میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر بعد میں  ان کا حلقہ تبدیل کر کے این اے 127 کر دیا گیا۔ کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کے باعث مریم نواز کو بطور آزاد امیدوار پنسل کا انتخابی نشان  الاٹ کیا گیا۔ حلقہ این اے 125 سے  مسلم لیگ ن کی جانب سے  وحید عالم  امیدوار ہیں ۔