Thursday, April 25, 2024

این اے 125 پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر ن لیگ قوم کو گمراہ کر رہی ہے، کیس چلے گا تو حقائق سامنے آ جائیں گے: عمران خان

این اے 125 پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر ن لیگ قوم کو گمراہ کر رہی ہے، کیس چلے گا تو حقائق سامنے آ جائیں گے: عمران خان
May 11, 2015
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے ایک سو پچیس کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پرن لیگ قوم کوگمراہ کررہی ہے، ریٹرننگ افسران کی نااہلی کافائدہ کس کو ہوا؟ جلد پتہ چل جائے گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سعدرفیق کوسپریم کورٹ نے ایک ماہ کااسٹے دیا ہے، کیس چلے گا توحقائق سامنے آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریبونل کے فیصلے پرن لیگ قوم کوگمراہ نہ کرے۔ چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ آراوزکی غفلت کاان سے کون پوچھتا کیونکہ الیکشن کمیشن بھی دھاندلی میں ملوث ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن عمران خان کیلئے نہیں بلکہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے بنایا گیا ہے، اس سے ادارے مضبوط ہوں گے۔ عمران خان نے کہا کہ کہ این اے ایک سوبائیس میں ترانوے ہزارووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، اس نشست پربھی فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں آئے گا۔