Monday, May 6, 2024

این اے 125 میں دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار

این اے 125 میں دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار
July 12, 2018
لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ لاہور رجسڑی نے این اے 125 میں دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے این اے ایک سوپچیس میں مبینہ دھاندلی کیس میں خواجہ سعدرفیق کی اپیل منظور کر لی۔ عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن دوہزار تیرہ میں این اے ایک سوپچیس میں دھاندلی نہیں ہوئی ۔ الیکشن ٹربیونل کے جج جاوید رشید محبوبی نے این اے ایک سوپچیس کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے کر ضمنی انتخاب کا حکم دیا تھا۔ این اے ایک سو پچیس سےمسلم لیگ ن کے خواجہ سعد نے پی ٹی آئی کے حامد خان کو شکست دی تھی۔ حامد خان نے انتخابی نتائج الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیے تھے۔ سعد رفیق نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسڑی  میں اپیل دائرکی جو منظور کر لی گئی۔