Monday, September 16, 2024

این اے 125 انتخابی عذرداری کیس میں سعدرفیق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

این اے 125 انتخابی عذرداری کیس میں سعدرفیق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
March 19, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ نے این اے 125 انتخابی عذرداری کیس میں خواجہ سعدرفیق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے این اے 125 انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی،وکیل حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ این اے 125 میں انتخابی عملے کوتبدیل کیاگیا ، انتخابی عمل کے دوران الیکشن قواعد کی خلاف ورزی ہوئی جبکہ سینکڑوں فارم 14 قانونی طریقے سے نہیں بھرے گئے۔

اس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتاہے آپ آئندہ الیکشن سے پہلے فیصلہ نہیں چاہتے،آپ کوعدالتی فیصلوں کی مثالیں دینے کیلئے 15 منٹ دیئے تھے،آپ نے تودوبارہ دلائل دیناشروع کردیئے ہیں۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آج کے بعد بنچ دستیاب نہیں، پھرگلہ مت کریں کہ الیکشن سے پہلے فیصلہ نہیں آیا۔سپریم کورٹ نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رہے ہیں جو مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 125کا انتخاب کالعدم قرار دیا تھا جبکہ وفاقی وزیر ریلوے نے عدالت عظمیٰ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔