Sunday, September 8, 2024

این اے 122 پر جو بھی فیصلہ آیا قبول کروں گا: سپیکر قومی اسمبلی

این اے 122 پر جو بھی فیصلہ آیا قبول کروں گا: سپیکر قومی اسمبلی
August 22, 2015
لاہور (92نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ میں فیصلے سے متعلق کافی پر امید ہوں۔ انہوں نے کہا فیصلے کا انتظار گھر میں بیٹھ کر کررہا ہوں۔ اللہ تعالی سے امید ہے کہ مجھے سرخرو کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ آجائے تو پھر تفصیلی بات کروں گا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ فیصلہ جو بھی ہوا سرخم تسلیم کروں گا۔ ہم نے ہمیشہ جمہوری روایات کا پاس رکھا ہے اور اب بھی رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے سے متعلق وکلاءنے بھی اعتماد میں لیا ہے۔