Sunday, September 8, 2024

این اے 122 فیصلہ، دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئے، حالات کنٹرول کرنے کےلئے واٹر کینن طلب

این اے 122 فیصلہ، دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئے، حالات کنٹرول کرنے کےلئے واٹر کینن طلب
August 22, 2015
لاہور (92نیوز) این اے ایک سو بائیس عذرداری کیس کا فیصلہ سنانے کے موقع پر لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے باہر دونوں جماعتوں کے کارکن الجھتے رہے۔ ایسے میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی خواتین کارکن بھی پیچھے نہ رہیں اور خوب نعرے بازی کی۔ نوبت ہاتھا پائی تک پہنچنے لگی تو پولیس کے شیر جوان دیوار بن گئے مگر پھر آو¿ٹ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو بائیس عذرداری کیس کی سماعت کے موقع پر الیکشن ٹربیونل کے باہر دونوں جماعتوں کا سیلاب امڈ آیا۔ نون لیگی خواتین نے اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی جس پر کپتان کی ٹیم بھی کہاں پیچھے رہنے والی تھی۔ دونوں جماعتوں کی خواتین ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئیں۔ ہاتھا پائی کی نوبت آن پہنچی تو پولیس کے شیر جوانوں نے بیچ بچاو¿ کرایا مگر جب نعرے گونجنے لگے تو اہلکار بھی ادھر ادھر ہو گئے۔ ٹربیونل کے باہر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں مگر خواتین نے ایک نہ چلنے دی اور عمارت کے اندر جانے کی بھی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ ایسے میں دونوں جماعتوں کی کارکنان نے ایک دوسرے پر ہی بھڑاس نکالی۔ این اے ایک سو بائیس عذرداری کیس کے موقع پر الیکشن ٹربیونل اور اطراف کی سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے، قریبی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ کسی بھی نا خوش گوار واقعے سے بچنے کےلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔