Friday, April 26, 2024

این اے 122: دھاندلی اور بے ضابطگیوں پرسردار ایاز صادق کو نوٹس  جاری  

این اے 122: دھاندلی اور بے ضابطگیوں پرسردار ایاز صادق کو نوٹس  جاری  
December 11, 2015
لاہور(92نیوز)پی ٹی آئی نے این اے ایک سو بائیس کے ضمنی الیکشن پر بھی سوال اٹھا دئیےالیکشن ٹربیونل نے  عبدالعلیم خان کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی اور بے ضابطگیوں کی عذر داری پر سردار ایاز صادق کو نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن ٹربیو نل کے سربراہ رشید قمر نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی انتخابی عذرداری پر سماعت شروع کردی ہے۔ انتخابی عذرداری میں ایک مرتبہ پھر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ انتخابی عذرداری میں الزام لگایا کہ این اے ایک سوبائیس کے ضمنی انتخابات کے لیے دھاندلی کی گئی اور تیس ہزار سے زائد ووٹوں کو حلقہ سے خارج اور منتقل کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے پاس صرف سات ہزار ووٹوں کے اخراج اورمنتقلی کا ریکارڈ موجود ہے۔ عذرداری میں کہا گیا کہ حکومت نے ضمنی انتخاب سے قبل این اے ایک سوبائیس میں دھاندلی کی اس لیے ضمنی انتخاب کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے۔ ٹربیونل نے انتخابی عذرداری پر سردار ایاز صادق کو بائیس دسمبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔