Sunday, September 8, 2024

این اے 120کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کی بڑی غلطی

این اے 120کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کی بڑی غلطی
September 21, 2017

اسلام ٓاباد (92 نیوز) این اے ایک سو بیس کے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کے بعدالیکشن کمیشن کی ایسی کوتاہی سامنے آئی ہے جس کے باعث دوبارہ الیکشن کرانا پڑسکتاہے ایک امیدوارکا انتخابی نشان ہی شائع نہیں کیا گیا۔

این اے ایک سوبیس  کا الیکشن جہاں کئی وجوہات پر تاریخ کا حصہ بن گیا

وہیں الیکشن کمیشن کا کرداربھی زیربحث آیا

ایک الیکشن کمیشن کی ایسی غلطی سامنے آئی ہے جس پر الیکشن کا لعدم قرار دیا جاسکتاہے

الیکشن کمیشن ایک امیدوار کا انتخابی نشان ہی شائع کرنا بھول گیا

 آزاد امیدوارمحمد فاروق راجہ کو انتخابی نشان کیرم بورڈ دیاگیا

حتمی فہرست میں بھی فاروق راجہ کا نام بھی شامل ہے

الیکشن کمشن نےچوالیس امیدوار کے نام شائع کئے مگرتینتالیس کارزلٹ جاری کیا

قانونی ماہرین کے مطابق الیکشن کمشن کی کوتاہی کے باعث سارا الیکشن کالعدم ہو سکتا ہے حتمی فہرست اور انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد بلیٹ پیپر پر نام اور انتخابی نشان شایع کرنا ضروری ہوتا ہے۔