Sunday, September 8, 2024

این اے 120 میں جمعیت علمائے پاکستان نے نون لیگ کی امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے

این اے 120 میں جمعیت علمائے پاکستان نے نون لیگ کی امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے
September 13, 2017

لاہور (92 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لیے جمعیت علمائے پاکستان نے نون لیگ کی امیدوار کلثوم نواز کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ  تحریکِ انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی،اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے ڈور ٹو ڈورابطے بھی جاری ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے لوگ خود میری والدہ کیلئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ کہتی ہیں کہ چودھری نثار میرے بڑے ہیں اور والد کے دوست ہیں، ان کی بہت عزت کرتی ہوں ۔

تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے حلقے میں منظم انداز میں ڈور ٹو ڈور مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور جیت کے لیے پرعزم  دکھائی دیتی ہیں ۔پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے کہا ہے کہ ن لیگ کے گلو بٹوں اور قبضہ گروپوں سے جنگ لڑ رہے ہیں ۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کےورکرز کنونشن میں مقررین نے کہا حلقے سے کرپٹ مافیا کو بھگا کر دم لیں گے۔ جماعت اسلامی کل بھاٹی چوک پر جلسہ عام کرے گی۔ جس سے امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق خطاب کریں گے۔ جب کہ عمران خان بھی پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کی قیادت کریں گے ۔