Sunday, May 19, 2024

این اے 120 ضمنی انتخاب : الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا

این اے 120 ضمنی انتخاب : الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا
August 24, 2017

لاہور (92 نیوز) این اے 120 ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں وزارت دفاع کو خط بھی لکھ دیا ہے اور پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے این اے 120 ضمنی انتخاب میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا۔ ریٹرننگ آفیسر نے بھی فوج کی تعیناتی کے لیے درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو خط لکھ کر فوج تعیناتی کی ہدایت کردی۔ لاہور ضمنی الیکشن میں فوج پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہو گی۔ پاک فوج کے جوان ووٹوں کی گنتی ختم ہونے تک تعینات رہیں گے۔