Saturday, September 7, 2024

این اے 120 ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

این اے 120 ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا
September 18, 2017

لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز نے حلقہ این اے 120 لاہور کا ضمنی انتخاب جیت لیا ہے۔

غیرمصدقہ اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق تمام دو سو بیس پولنگ سٹیشنوں میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز نے اکسٹھ ہزار دو سو چونسٹ ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے سینتالیس ہزار چھیاسٹھ ووٹ حاصل کئے۔

ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یعقوب شیخ چار ہزار ایک سو چوہتر ووٹ حاصل کرسکے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے دو ہزار پانچ سو بیس ووٹ حاصل کئے۔

ووٹنگ کاعمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا، شام پانچ بجے تک کسی وقفے کے بغیرجاری رہا اور ووٹنگ کے وقت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔

ملک میں پہلی مرتبہ انتالیس پولنگ سٹیشنوں پر آزمائشی طورپر 100 بائیومیٹرک ووٹنگ مشینیں استعمال کی گئیں۔