Sunday, September 8, 2024

این اے 120: شاہ محمود قریشی کا حکومتی ارکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ  

این اے 120: شاہ محمود قریشی کا حکومتی ارکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ  
September 6, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف نے حلقہ این اے 120 میں انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں کا معاملہ ایک بار پھرالیکشن کمیشن میں اٹھادیا۔ شاہ محمودقریشی نے حکومتی ارکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے 8 ستمبر کو لاہور میں عمران خان کے جلسے کا بھی اعلان کردیا۔

شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور حلقہ این اے 120 میں انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں کا معاملہ ان کے سامنے اٹھایا۔ ملاقات کے بعد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلارہے ہیں، کارروائی کی جائے۔

شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ 8 ستمبر کو عمران خان لاہور میں انتخابی حلقے سے باہر جلسے سے خطاب کریں گے۔

تحریک انصا ف کے وائس چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے خیبر پختونخوا حکومت کے بارے میں انٹرویو کو غلط انداز دیا گیا۔ کپتان نے تو صرف اتنا کہا تھا کہ صوبے میں نئی ٹیم تھی۔ تحریک انصاف نے بہت کچھ سیکھا ہے۔