Saturday, April 27, 2024

این اے 118کےتقریباً 24ہزار ووٹ ناقابل شناخت

این اے 118کےتقریباً 24ہزار ووٹ ناقابل شناخت
June 23, 2015
لاہور(92نیوز)نادرا نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو اٹھارہ کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران چوبیس ہزار چھبیس ووٹوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے حکم پر نادرا نے این اے ایک سو اٹھارہ کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جس کے بعد اس کی فرانزک رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ ایک سو اسی ایسے ووٹ نکلے جو دوسرے حلقوں کے ووٹرز نے ڈالے ہیں۔ فرانزک رپورٹ میں یہ کہا گیا کہ ایک سو اڑتالیس ووٹرز نے ڈبل ووٹ ڈالے جبکہ اناسی پولنگ اسٹیشنز پر شناختی کارڈ نمبر درست نہیں نکلے۔ واضح رہے کہ  تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان نے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی ریاض ملک کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کررکھی ہے جس میں ریاض ملک کو نااہل قرار دینے اور این اے ایک سو اٹھارہ کے نتائج کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔