Sunday, September 8, 2024

این اے 118 : انتخابی عذرداری پر حتمی دلائل الیکشن ٹربیونل میں شروع

این اے 118 : انتخابی عذرداری پر حتمی دلائل الیکشن ٹربیونل میں شروع
August 25, 2015
لاہور(92نیوز)مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کے خلاف دائر انتخابی عذرداری پر حتمی دلائل الیکشن ٹربیونل میں شروع ہوگئے ۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن ٹربیونل کے سربراہ کاظم علی ملک نے تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی۔ جس میں الزام لگایا گیا کہ این اے ایک سو اٹھارہ میں دھاندلی ہوئی اور نتائج کو تبدیل کیا گیا ہےحامد زمان کے وکیل انیس ہاشمی نے حتمی دلائل کا آغاز کیا اور کہا کہ نادرا کی رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ این اے ایک سو اٹھارہ میں ہونے والا انتخاب شفاف نہیں تھا۔ انیس ہاشمی ایڈووکیٹ نے حتمی دلائل کے دوران نادرا رپورٹ میں دیئے اعداد وشمار کا حوالہ دیا۔ حامد زمان کے وکیل نے استدعا کی کہ این اے ایک سو اٹھارہ کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے۔