Friday, April 19, 2024

این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ آگیا ، تحریک انصاف کی نظرثانی اپیل خارج کردی گئی

این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ آگیا ، تحریک انصاف کی نظرثانی اپیل خارج کردی گئی
March 20, 2017
اسلام آباد(92نیوز)حلقہ این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ آگیا۔۔وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کی کامیابی پر پکی مہر لگ گئی۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی نظر ثانی اپیل کو خارج کردیا خواجہ آصف کہتے ہیں عمران خان کی بیٹنگ پھٹیچر ہے ۔ تفصیلات کےمطابق این اے 110میں انتخابی  عذرداری وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کی کامیابی پر پکی مہر لگ گئی سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی نظر ثانی اپیل کو خارج کردیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی عثما ن ڈار کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل دیئے کہ عدالتی فیصلے میں کئی قانونی معاملات کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ نادرا رپورٹس بھی جامع نہیں خواجہ آصف کی 15 ہزار ووٹوں کی لیڈ میں دیگرامیدواروں کے ووٹ ظاہر نہیں کئے گئےتین پولنگ سٹیشنوں کا ریکارڈ تاحال نہیں ملاالیکشن سے قبل ہی خواجہ آصف نے ریٹرننگ و پریذائیڈنگ افسران کی میٹنگ بلائی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر ایسا بھی کیا جائے تو برتری خواجہ آصف کی ہی ہوگی خواجہ آصف کے وکیل فاروق ایچ نائیک کاکہنا تھا کہ تمام نکات پہلے بھی عدالت کے سامنے پیش کئے گئے ہیں۔ بڑا فیصلہ آنے کے بعد خواجہ آصف نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں فیصلے کو تاریخ ساز قرار دیا ساتھ ہی کپتان کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔ خواجہ آصف نے اپنی ٹویٹ میں بھی عمران خان کو مخاطب کر کے کہا کہ دیکھ لیں خان صاحب۔ ان کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ آپ کی بیٹنگ پھٹیچر ہے۔