Thursday, April 25, 2024

این اے 108 میں گھمسان کا رن پڑنے کیلئے میدان سج گیا  

این اے 108 میں گھمسان کا رن پڑنے کیلئے میدان سج گیا  
June 6, 2015
منڈی بہاؤالدین(92 نیوز)حلقہ این اے ایک سوآٹھ میں میدان لگنے کو ہے تیار اورگیارہ ہیں امیدوارپلڑاکس کا ہوگا بھاری  اس کا ہے سب کو انتظار۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے قومی اسمبلی کے اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چار لاکھ اکتیس ہزار دو سو انہتر ہے،مرد ووٹرز دو لاکھ چھیالیس ہزار پانچ سو چورانوے اور خواتین ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ چوراسی ہزارچھ سو پچھترہے۔ گیارہ امیدواروں میں گھمسان کا رن پڑنے والا ہے ، ان میں ن لیگ کے ممتازاحمد تارڑ، پی ٹی آئی کے محمد طارق تارڑ اورپیپلزپارٹی کے آصف بشیر نمایاں ہیں،طارق تارڑ یہاں سے پہلے بھی پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پررکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے حمزہ ناصراقبال،جماعت اسلامی کے ریاض فاروق ساہی اور عوامی تحریک کے محمد اعظم گجربھی امیدواروں میں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حلقے میں دوسونواسی پولنگ اسٹیشنزقائم کئے ہیں، جن میں سے چوالیس کو حساس قرار دیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ نشست اعجاز چودھری کی نااہلی  کے باعث خالی ہوئی تھی،اعجازچودھری  نے دوہزارتیرہ کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے  الیکشن جیتا  او ر مسلم لیگ  ن میں شامل ہوگئے تاہم بعد میں ن لیگ سے اختلافات  کے باعث انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ن لیگ کے ہارنے والےامیدوار ممتازتارڑ نے الیکشن  ٹریبونل میں جعلی ڈگری اورپلاٹ اسکینڈل پرنااہلی کی درخواست دائر کی جس پر اعجاز چودھری  کو نااہل قرار دیدیا گیا۔