Friday, April 26, 2024

این اے 108 منڈی بہاﺅالدین میں ضمنی الیکشن 8جون کو ہوگا، 11امیدوار میدان میں اتر آئے

این اے 108 منڈی بہاﺅالدین میں ضمنی الیکشن 8جون کو ہوگا، 11امیدوار میدان میں اتر آئے
June 4, 2015
منڈی بہاوالدین (92نیوز) حلقہ این اے 108 منڈی بہاوالدین میں ضمنی الیکشن 8 جون کو ہوگا۔ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اعجاز چوہدری کی نااہلی پر خالی ہوئی تھی۔ اعجاز چوہدری نے 2013ءکے الیکشن میں آزاد حیثیت میں الیکشن جیتا۔ جیتنے کے بعد وہ مسلم لیگ (ن )میں شامل ہوئے تاہم بعد ازاں( ن) لیگ کی قیادت سے اختلافات پر وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ ن لیگ کے ہارنے والے امیدوار ممتاز تارڑ نے الیکشن ٹربیونل میں جعلی ڈگری اور پلاٹ سکینڈل پر نااہلی کی درخواست دائر کی جس پر اعجاز چوہدری کو نااہل قرار دیدیا گیا۔ اس وقت الیکشن میں 11امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں مسلم لیگ (ن) کے ممتازاحمد تارڑ، پاکستان تحریک انصاف کے محمد طارق تارڑ، پاکستان پیپلز پارٹی کے آصف بشیر بھاگٹ، مسلم لیگ (ق) کے حمزہ ناصر اقبال، جماعت اسلامی کے ریاض فاروق ساہی، پاکستا ن عوامی تحریک کے محمد اعظم گجربھی شامل ہیں۔