Friday, April 19, 2024

این ایچ اے نے سی پیک کی اہم شاہراہ ہکلہ ڈی آئی خان کی ویڈیوز جاری کر دی

این ایچ اے نے سی پیک کی اہم شاہراہ ہکلہ ڈی آئی خان کی ویڈیوز جاری کر دی
September 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) این ایچ اے نے سی پیک کی اہم شاہراہ ہکلہ ڈی آئی خان کی ویڈیوز جاری کر دی۔ ہکلہ ڈی آئی خان ٹریفک کے لئے 15 نومبرسے کھول دی جائے گی۔

این ایچ اے حکام کے مطابق سی پیک کے اس منصوبے پر کام سال 2019 میں شروع ہوا جبکہ اسے 15 نومبر کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا ۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا  کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کا ضامن ہے۔ چینی حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اگلے مرحلے کے لئے مغربی روٹ کے اہم ترین منصوبوں کی منظوری دی ہے ۔ گزشتہ ہفتے ہونے والے جے سی سی میں سوات ، دیر چترال اور پشاور ڈی آئی خان موٹروے سی پیک مغربی روٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

مراد سعید کا  مزید کہنا تھا ان منصوبوں سے دیر، سوات، چترال، باجوڑ اور گلگت کی سیاحت کو فروغ ملے گا جبکہ پشاور ڈی آئی خان موٹروے کا منصوبہ کوہاٹ ، کرک ، لکی مروت سمیت ضم شدہ اضلاح کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا ۔