Wednesday, May 8, 2024

این ایف سی بارے نوٹیفکیشن غیر قانونی، فوری واپس لیا جائے، پیپلزپارٹی

این ایف سی بارے نوٹیفکیشن غیر قانونی، فوری واپس لیا جائے، پیپلزپارٹی
May 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے این ایف سی سے متعلق نوٹفکیشن کو غیر قانونی قراردیکر فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ نفیسہ شاہ کہتی ہیں حکومت کی جانب سے پہلے مہم چلائی گئی کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، اب پالیسی یکسر تبدیل ہوگئی ہے۔ پیپلزپارٹی کی خواتین رہنمائوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نفیسہ شاہ کہتی ہیں لاک ڈاون کے دوران کورنا کیسز کم تھے۔ پہلے مہم چلائی گئی کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔ مگر قومی اسمبلی اجلاس سے پتہ چلا کہ حکومت کورونا سے ڈر تو رہی ہے مگر لڑ نہیں رہی۔ 3 دن جاری رہنے والے اجلاس میں ایک بھی دن وزیراعظم نہیں آئے۔ پلوشہ خان کا کہناتھا کہ عمران خان قوم کو بھیک مانگے پر لگا دیا ہے۔ ملک اس وقت بحران میں ہے اور ہمارا وزیراعظم ڈرامے دیکھ رہا ہے۔ نفیسہ شاہ نے شہزاد اکبر سے فوری مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کوئی لیگل کردار نہیں۔ حکومت نے اصل میں اپنے لوگوں کو این آر او دیا ہے۔ انھوں نے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق نوٹیفکیشن کو غیر قانونی بھی قرار دیا۔