Wednesday, April 24, 2024

این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس آج وفاقی وزیرخزانہ کی زیرصدارت ہو گا

این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس آج وفاقی وزیرخزانہ کی زیرصدارت ہو گا
November 28, 2016

اسلام آباد (92نیوز) این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس آج وفاقی وزیر خزانہ کی صدارت میں ہو گا۔ چھوٹے صوبے وسائل کی تقسیم کا فارمولا بدلنے کی سفارشات دیں گے۔ سندھ جی ایس ٹی وصولی کا اختیار، خیبرپختونخوا سکیورٹی کیلئے مزید فنڈز مانگے گا۔ تفصیلات کے مطابق:وفاق نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء خزانہ اور اراکین شرکت کریں گے۔ اجلاس ساڑھے تین سال کے بعد بلایا گیا ہے۔ چاروں صوبوں کے ورکنگ گروپس نے اپنی اپنی سفارشات تیار کر لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کی طرف سے نئے این ایف سی ایوارڈ کے لیے مطالبات پیش کیے جائیں گے۔ امکان ہے کہ بلوچستان ایوارڈ میں آبادی کے بجائے پسماندگی کی بنیاد پر حصہ میں اضافہ کا مطالبہ کرے گا۔