Saturday, April 20, 2024

این ایف سی ایوارڈ پرمراد علی شاہ اور عائشہ غوث پاشا میں ملاقات بدھ ہوگی

این ایف سی ایوارڈ پرمراد علی شاہ اور عائشہ غوث پاشا میں ملاقات بدھ ہوگی
January 9, 2017

 لاہور(92نیوز)قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے حوالے سے اہم پیش رفت پنجاب اور سندھ میں اہم رابطے ہوئے ہیں۔بدھ کے روز وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر خزانہ میں اہم ملاقات کر اچی میں ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق قومی مالیاتی کمیشن کے حوالے سے برف پگھلنے لگی صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ میں قومی مالیاتی کمیشن کے حوالے سے اہم رابطے ہوئے جس کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا میں ایک اہم ملاقات بدھ کے روز کراچی میں ہوگی جس میں دوہرے ٹیکس نظام اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے پہلے پچھلے سال لاہور میں بھی چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ کے درمیان لاہور میں قومی مالیاتی کمیشن پر ملاقات ہوئی لیکن معاملات طے نہیں پا سکے تھے جبکہ وفاق نے جو رپورٹ پیش کرنا تھی اس کے لیے بھی وفاق نے وقت مانگ لیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات کافی اہم ہوگی اور امید ہے کہ معاملات طے پا جائیں گے۔