Friday, March 29, 2024

این ای ڈی یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

این ای ڈی یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
December 15, 2017

کراچی ( ویب ڈیسک ) جامعہ این ای ڈی کے شعبہ کیمیکل، پولیمر اور مٹیریل انجینئرنگ کی جانب سے ایڈوانس انجینئرنگ اینڈپروسیسنگ پردو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ این ای ڈی یونی ورسٹی میں منعقدہ اس کانفرنس میں پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز اور تحقیق کاروں نے مختلف موضوعات پر اپنی اپنی تحقیقات پیش کیں۔
کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک سے آئے ماہرین نے بھی اپنے ریسرچ پیپرز پیش کیے ۔ کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے شرکا کا کہنا تھاکہ جامعات سمیت پاکستان کی مختلف نجی انڈسٹریز کو اس اقدام سے بہت فائدہ ہوگا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا انعقاد پاکستانی طالب علموں سمیت اساتذہ کی گئی تحقیق کو مواقع فراہم کرتی ہے کہ وہ میدانِ عمل میں اپنے نت نئے تجربات پیش کریں۔ مختلف شعبہ جات کے پروفیسرز ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی خدمات پیش کر ہیں جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں۔
کانفرنس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ کے پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طفیل احمدجوکھیو کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس مختلف نجی انجینئرنگ انڈسٹریز اور تحقیق کرنے والوں کو پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی تحقیق کو عملی جامع پہناسکیں۔کانفرنس کی اہمیت پر زُور دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھاکہ دنیا بھرمیں ہونے والی تحقیق طالب علموں تک اسی ذریعے سے پہنچتی ہے جس کہ ثمرات طالب علموں کی عملی زندگی میں کامیابی کی صورت میں نظر آتے ہیں۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعود ھاشمی کا کہنا تھا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد نجی کمپنیز اور طالب علموں کے درمیان خلا پُر کرناہے تاکہ طالب علموں کی تحقیقی ماحول بھی میسر آسکے اور عملی زندگی میں اس سے فائدہ بھی اٹھایا جاسکے۔
اختتام پر کانفرنس کے سیکریٹری ڈاکٹر ظہور الحسن نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اورنجی کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا۔