Thursday, May 9, 2024

این ای ڈی سندھ کی پہلی آئی ایس او سرٹیفائیڈ انجینئرنگ یونیورسٹی بن گئی

این ای ڈی سندھ کی پہلی آئی ایس او سرٹیفائیڈ انجینئرنگ یونیورسٹی بن گئی
October 5, 2017

کراچی ( ویب ڈیسک ) 9001:2015 کے سرٹیفکیٹ کے حصول کے بعد جامعہ این ای ڈی سندھ کی پہلی آئی ایس او سرٹیفائیڈ انجینئرنگ یونیورسٹی بن گئی ہے ۔
سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد وائس چانسلر جامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہناتھا کہ کوالٹی اشورنس کے ذریعے یونیورسٹی کے معیار کا بڑھنا مستحسن ہے ۔ سرٹیفکیشن کے ذریعے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیمی اور تحقیقی معیار کو بڑھانے اور بر قرار رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔
وائس چانسلر نے مزید بتایاکہ 2002 میں جامعہ این ای ڈی نے پہلی بار آئی ایس او سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا ۔ تب ہماری جامعہ پاکستان بھر کی پہلی پبلک سیکٹر یونیورسٹی تھی ۔ جس نے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کیاتھا۔ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے اس کامیابی کو یونیورسٹی کوالٹی اشورنس کی کامیابیوں کا تسلسل قراردیا جس میں کیو ای سی کی رینکنگ تمام بیچلرز ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کی سیلف اسیسمینٹ ، کوالٹی پر قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت شامل ہے ۔