Thursday, May 9, 2024

این آر او ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہو گیا، شیخ رشید

این آر او ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہو گیا، شیخ رشید
September 17, 2020
لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر شیخ رشید کہتے ہیں این آر او ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہو گیا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بل پاس کرانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف میں ہمت نہیں، وہ جیل نہیں کاٹ سکتے۔ ن لیگ سے ’ش‘کا نکلنا طے ہے، یقین دلاتا ہوں 20ستمبر کو اے پی سی ناکام ہوگی، جلسے اور جلوس کے علاوہ یہ کچھ نہیں کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خواہش ہے ریلوے کا نرسنگ اسپتال بنائیں۔ اسپتال پرائیویٹ لوگوں کو دینا چاہتے ہیں، اسپتال ہم سے نہیں چل سکتے، ہمیں ٹرینیں چلانے کی طرف توجہ دینی چاہئے،تمام اسپتال اور اسکول بھی پرائیویٹ کرناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو چوٹی کا ادارہ ہمارے اسکول لیناچاہتا ہے لے لے، ریلوے کے مزدوروں کے بچوں کو بھی پڑھایا جائے۔