Thursday, May 2, 2024

این آر او کس نے مانگا؟ کیا وزیراعظم کے پاس این آر او دینے کا اختیار ہے؟ شاہد خاقان

این آر او کس نے مانگا؟ کیا وزیراعظم کے پاس این آر او دینے کا اختیار ہے؟ شاہد خاقان
May 1, 2019
 لاہور (92 نیوز) شاہد خاقان نے کہا این آر او کس نے مانگا؟ کیا وزیراعظم کے پاس این آر او دینے کا اختیار ہے؟ پروگرام ہو کیا رہا ہے؟ میں شاہد خاقان نے کہا وزیراعظم سے گزارش کروں گا بتا دیں کس نےاین آر او مانگا۔ کیا ان کے پاس این آر او دینے کا اختیار ہے؟۔ انہوں نے کہا نوازشریف کے بیرون ملک علاج کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ نوازشریف کا بیرون ملک علاج ڈاکٹرز نے تجویز کیا ہے۔ سب کے لیے قانون ایک جیسا ہونا چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی بولے جو سوالات نوازشریف سے ہو رہے ہیں وہی عمران خان سے ہونے چاہئیں۔ عمران خان ملک کےمسائل حل کرنے کی کوشش میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ان کے گھر میں جھگڑا ہو رہا ہے، ایک وزیر دوسرے کو نکلواتا ہے۔ چودھری نثار کے ساتھ نہیں پورے پاکستان کےساتھ ہاتھ ہوا ہے۔ چودھری نثارکو وفاقی کابینہ کا حلف اٹھانے کی بات کی تھی۔ چودھری نثار سے پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے پر بات نہیں ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا مان لیتے ہیں مہنگائی نہیں لیکن لوگ پریشان کیوں ہیں؟۔ سلیکٹڈ وزیراعظم سے حکومت نہیں چل رہی ۔ مریم اورنگزیب نے کہا ملکی مفاد کو سب سے بڑا خطرہ عمران خان سے ہے۔ انہیں اپنی نالائقی اور جھوٹ بولنے پر معافی مانگی چاہیے تھی۔