Friday, April 26, 2024

این آر او قانون کیس ، پرویزمشرف، آصف زرداری، ملک قیوم کو نوٹس جاری

این آر او قانون کیس ، پرویزمشرف، آصف زرداری، ملک قیوم کو نوٹس جاری
April 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) این آر او قانون سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پرویزمشرف، آصف زرداری، ملک قیوم اورنیب کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این آر او سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ این آراوکی وجہ سے ملک کا اربوں روپے نقصان ہوا، این آراوقانون بنانے والوں سے نقصان کی رقم وصول کی جائے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ آپ نے فریق کس کو بنایا ہے؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پرویزمشرف، آصف زرداری، ملک قیوم اور نیب کو فریق بنایا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا مقدمہ دائر کرنے کا بنیادی حق کیا ہے؟،عدالت این آراوقانون کالعدم قرار دے چکی ہے۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی۔