Thursday, April 18, 2024

این آر او قانون کا اجراء، پرویزمشرف نے تحریری جواب جمع کرا دیا

این آر او قانون کا اجراء، پرویزمشرف نے تحریری جواب جمع کرا دیا
July 10, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) این آر او قانون کے اجراء کے معاملے پر  پرویزمشرف نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔ پرویزمشرف نے کہا کہ قانون جاری کرنے کی ایڈوائس وزیراعظم نے بھیجی، ملکی مفاد کو دیکھتے ہوئے دستخط کئے۔ تحریری جواب میں کہا گیا کہ این آر اور کے اجراء کا مقصد سیاسی انتقام کا خاتمہ اور صاف شفاف انتخابات کا انعقاد تھا۔ این آر او قانون کسی بدنیتی سے جاری نہیں کیا گیا بلکہ اس وقت کے سیاسی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ قانون بنایا گیا۔ سابق صدر کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں استدعا کی گئی کہ این آر او قانون سے متعلق دائر درخواست ناقابل سماعت ہے، اسے خارج کیا جائے۔