Saturday, May 18, 2024

این آر او سے ملک کو نقصان ہوا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

این آر او سے ملک کو نقصان ہوا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
February 13, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا این آر او سے ملک کو نقصان ہوا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان یمن جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، کوشش ہے علاقائی اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلا جائے۔ ادھر سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کیلئے دنیا بھر کی نظریں دورے پر جم گئیں  جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان خلیج پیدا ہو چکی  تھی ،تیس سال بعد وزیراعظم عمران خان اسٹیٹ وزٹ پر سعودی عرب گئے ۔ بیلنس آف پیمنٹ میں سعودی عرب نے تین ارب ڈالر پاکستان کو دیئے ۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری  نے  بھی کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے پاکستان میں معاشی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گئیں ۔ وزیراعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے جہاں معاہدوں  کا تذکرہ کیا وہیں کہا کہ سعودی عرب سے بڑی سرمایہ کاری آئل ریفائنری میں ہو گی جبکہ پہلے دو سال میں سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔ دوسری طرف چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف  نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے مسائل ختم کرنے کیلئے بورڈ کو  خود مانیٹر کر رہے ہیں ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ  سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران سعودی عرب  کی جیلوں میں بند پاکستانیوں کا مسئلہ بھی اٹھایا جائے گا جبکہ توانائی پلانٹس کی نجکاری اور سعودی سرمایہ کاری کے امور شفاف ہوں گے۔