Friday, May 17, 2024

این آر او سے انکار پر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگ گیا ، سردار عثمان بزدار

این آر او سے انکار پر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگ گیا ، سردار عثمان بزدار
November 7, 2020

لاہور(92 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے وزیر اعظم  نے این آر او دینے سے انکار کیا تو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگ گیا،  سب کو پتہ ہے انہوں نے اپنے دور میں ووٹ کو کتنی عزت دی۔

حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ   ماضی کے حکمرانوں نے خدمت کے بجائے صرف اداکاری کی اور ووٹ کی توقیر کو پامال کیا، ہم پورے پنجاب کو اسکا حق دیں گے۔

انہوں نے کاہ کہ  اہلیان حافظ آباد کا شکریہ ادا کرتا ہوں،پوری ایمانداری کیساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیں،وزیراعظم نے لوگوں کو ان کا حق مانگنا سکھایا اور  اصولی سیاست کی،وزیراعظم نے سیاست میں ذاتی مفاد کو نہیں آنے دیا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ  وزیراعظم نے ناموس رسالت ﷺپر دوٹوک مؤقف اختیار کیا۔