Tuesday, May 21, 2024

این آر او ملک سے غداری ، کسی کو نہیں ملے گا، وزیراعظم

این آر او ملک سے غداری ، کسی کو نہیں ملے گا، وزیراعظم
February 9, 2019
ننکانہ صاحب ( 92 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر این آر او نہ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ این آر او دینےکا مطلب ملک سے غداری ہے ، کسی کو نہیں ملے گا۔ ہیڈ بلوکی میں تقریب سے خطاب  کے دوران این آر او کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو این آر اودیا تو یہ ملک سے غداری ہو گی۔ وزیر اعظم نے واضح کہا کہ پرویز مشرف نے کرسی بچانے کیلئے نواز شریف کو این آر او دیا جس سے ملک کو تاریخی نقصان پہنچا۔ وزیر اعظم نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھی نشانے پر لیا اور کہا ملکی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ ایک مجرم پی اے سی کا چیئرمین ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ  ملک کا دیوالیہ نکالنے والوں اور کرپشن کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے ،  ملک میں جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ۔زمینوں پر قبضہ کر لیا گیا ،کے پی میں ایک ارب اٹھارہ  کروڑ درخت لگائے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شہروں میں پارکوں پر قبضے ہو رہے ہیں ، میانوالی کا جنگل ختم ہو چکا جب کہ چھانگا مانگا کےبڑے درخت کاٹ لئے گئے ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کہا کہ بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کو تاریخی بنائیں گے، بابا گرونانک کے نام پر پارک کا نام بھی رکھا جائے گا، انہوں نے بابا گرو نانک یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔