Monday, May 13, 2024

این آئی سی وی ڈی کو آدھا قبر میں نہ رکھیں، نکالیں یا دفن کر دیں، سندھ ہائی کورٹ

این آئی سی وی ڈی کو آدھا قبر میں نہ رکھیں، نکالیں یا دفن کر دیں، سندھ ہائی کورٹ
October 14, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی کو آدھا قبر میں نہ رکھیں، نکالیں یا دفن کر دیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں این آئی سی وی ڈی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے استفسار کیا کہ این آئی سی وی ڈی کے معاملات کب ٹھیک کریں گے ؟؟اس کو آدھا قبر میں نہ رکھیں، نکالیں یا دفن کر دیں۔ ممبربورڈ آف گورنر سے استفسار کیا کہ آپ اسپتال کا کنٹرول ڈاکٹر باری کو کیوں نہیں دے دیتے؟انہوں نے کہا کہ اگر دینا ہو تو ڈاکٹر ادیب رضوی کو دے سکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ یہ تو اور اچھی بات ہے دے دیں۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ صحت سندھ کا حال تو یہ ہے تمام اسپتال آئوٹ سورس کر رہے ہیں۔ کیا دوسرے صوبوں میں بھی ایسا ہوتا ہے ؟

سیکرٹری صحت نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی وی ڈی الگ الگ ہیں۔ این آئی سی وی ڈی کا بوڑد کراچی کے معاملات دیکھتا ہے۔ اندرون سندھ کے یونٹس کیلئے ایس آئی وی سی ڈی الگ بنایا گیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جب سربراہ اور ممبرز ایک ہیں تو بورڈ الگ کیوں ہے ؟ڈاکٹر ندیم قمر دونوں بورڈز میں کیسے ہو سکتے ہیں ؟؟

عدالت نے ڈاکٹر ندیم قمر سے کہا کہ ڈاکٹر صاحب آپ تو ریٹائڑڈ ہو کر پھر لگ گئے۔ آپ کو تو خود ہی عہدہ چھوڑ دینا چاہیے تھا۔

ڈاکٹر ندیم قمر کے وکیل نے کہا کہ پالیسی فیصلہ جو ہو گا اس پر عمل درآمد کریں گے۔ عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔