Tuesday, May 14, 2024

این آئی سی ایل کیس، سابق چیئرمین ایازنیازی سمیت شریک ملزمان بری

این آئی سی ایل کیس، سابق چیئرمین ایازنیازی سمیت شریک ملزمان بری
December 10, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کیس کے سابق چیئرمین ایازنیازی سمیت شریک ملزمان کو بری کر دیا۔ عدالت نے ملزموں کی بریت کیخلاف نیب اپیلیں خارج کر دیں۔ سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں مرکزی ملزم سابق این آئی سی ایل چیئرمین ایاز نیازی جبکہ شریک ملزمان حُر گردیزی، امین قاسم دادا، امیر حسین اور محمد ظہور کو بھی بری کردیا۔ عدالت نے ملزمان کیخلاف جرم ثابت کرنے کے لیے نیب کے شواہد کونا کافی قرار دیا۔ اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو بری کر دیا تھا، لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے این آئی سی ایل کرپشن کا ازخودنوٹس لیا تھا۔ عدالت نے تحقیقات پہلے ایف آئی اے بعد میں نیب کے حوالے کر دی تھیں۔