Saturday, April 20, 2024

این آئی سی ایل کیس ، سابق چئیرمین ایاز نیازی سیمت 6 ملزمان کو سزا سنا دی گئی

این آئی سی ایل کیس ، سابق چئیرمین ایاز نیازی سیمت 6 ملزمان کو سزا سنا دی گئی
December 8, 2018
کراچی (92 نیوز) این آئی سی ایل کیس کا فیصلہ آ گیا۔ احتساب عدالت نے سابق چئیرمین ایاز خان نیازی سیمت 6 ملزمان کو سزا سنا دی۔ سابق چئیرمین ایاز خان نیازی سمیت چھ ملزمان کو سات، سات برس قید کی سزا سنادی گئی۔ دیگر ملزمان میں امین قاسم دادا، عامر حسین، زاہد حسین اور محمد ظہور شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو دس سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نا اہل قرار دیدیا۔ کیس میں دو ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں۔ نیب کے مطابق ملزمان پر کورنگی میں مہنگے داموں زمین خرید کر قومی خزانے کو چار سو نوے ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔