Sunday, May 5, 2024

این آئی سی ایل کرپشن کیس ، سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کمرہ عدالت سے گرفتار

این آئی سی ایل کرپشن کیس ، سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کمرہ عدالت سے گرفتار
May 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) این آئی سی ایل کرپشن کیس میں سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیئے گئے۔ سپریم کورٹ نے ایاز خان نیازی کیخلاف نیب کو 2 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت کی۔ سابق چیئرمین این آئی سی ایل عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ دوسرا ملزم محسن حبیب وڑائچ کہاں ہے؟، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ محسن حبیب تاحال گرفتارنہیں ہوسکا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ محسن حبیب کا نام ای سی ایل میں ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایازخان نیازی ضمانت پر نہیں ہیں، ایازخان نیازی کےخلاف لاہور، کراچی میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ایاز خان نیازی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور نیب کو 2 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔