Tuesday, May 21, 2024

این آئی سی ایل کرپشن کیس ، ایاز نیازی سمیت 4 ملزم بری

این آئی سی ایل کرپشن کیس ، ایاز نیازی سمیت 4 ملزم بری
January 4, 2020
لاہور ( 92 نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے سابق چئیرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی  سمیت چار ملزمان کو بری کردیا۔ احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے این آئی سی ایل  کرپشن کیس میں 46 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا  ، عدالت نے قرار دیا ہے کہ نیب ملزموں کے خلاف اپنا کیس ثابت کرنے میں بُری طرح ناکام رہا۔ زمینیں فروخت کرنے والے ملزمان کے مفرور ہونے کا الزام ثابت نہیں ہوا ، نیب کے گواہ پراپرٹی ڈیلرز نے پلاٹ کی قیمت کے حوالے سے دستاویزی ثبوت پیش نہیں کئے ، نیب کے ریکارڈ میں کوئی بھی ایسا ثبوت موجود نہیں جو پلاٹ کی اصل قیمت کا تعین کرسکے ، عدالت نے ملزمان کے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کردئیے۔ نیب کی جانب سےمؤقف اختیار کیا گیا کہ ایئر پورٹ کے قریب پلاٹ مہنگے داموں خریدے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہوا ، نیب کے مطابق   ملزمان نے اختیارات سے تجاوز کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔