Tuesday, April 16, 2024

این 122 : ووٹوں کی منتقلی کے الزامات کی تحقیقات کررہے ہیں : سیکرٹری الیکشن کمیشن

این 122 : ووٹوں کی منتقلی کے الزامات کی تحقیقات کررہے ہیں : سیکرٹری الیکشن کمیشن
October 20, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں انتخابی عملے کی تربیت کے لیے خصوصی ویڈیو تیار کر لی ،سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں جو بھی رپورٹ سامنے آئے گی اسے عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں یو این ڈی پی کے تعاون سے تیار کی گئی تربیتی ویڈیو کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر 200 پولنگ اسٹیشنز پر موبائل فون رزلٹ سسٹم کا تجربہ کیا جائے گا تاہم 2018 کے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کے حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں ،حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے،سندھ پنجاب بلدیاتی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کے حوالے سے بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ صوبوں کی درخواست اور سیکورٹی حالات کے مد نظر ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔