Tuesday, May 14, 2024

ایمیزون کے چیف ایگزیکٹو جیف بیزوز عہدے سے مستعفی

ایمیزون کے چیف ایگزیکٹو جیف بیزوز عہدے سے مستعفی
February 3, 2021

نیو یارک ( ویب ڈیسک ) دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے ایمیزون کے بانی جیف بیزوز نے اپنی کمپنی ایمیزون کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا۔

جیف بیزوز  کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین کی حیثیت سے زمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں گاہم سی ای او کا عہدہ اب ایمیزون کی ویب سروسز کی  سربراہ اینڈی جیسی کو سونپ دیا گیا ہے ۔

کورونا وائرس کی وباء کے دوران ایمیزون کے کاروبار میں نمایاں اضافہ ہوا ، 2020 کی آخری سہ ماہی میں پہلی بار 100 ارب ڈالرز کی اشیاء بیچی گئیں ۔جیف بیزوز نے 1994 میں ایمیزون کی بنیاد اس وقت رکھی تھی جب انہیں  ایک مضمون سے علم ہوا کہ انٹرنیٹ کی توسیع ایک سال میں  2300 فیصد تک ہوئی اور ان  اعداد و شمار نے انہیں ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے اس سے مستفید ہونے کا فیصلہ کیا۔

جیف بیزوز نے 20 ممکنہ پراڈکٹس کی لسٹ بنائی اور آن لائن فروخت کیلئے پیش کر دیا،انہوں نے تیکساس جا کر اپنے والد سے ایک گاڑھی ادھار لی جس کے بعد سیٹل جا کر ایمیزون ڈاٹ کام کی بنیاد ایک گیراج میں رکھی۔

جیف بیزوز کے مطابق اس وقت وہ اکثر ملااتیں اپنے پڑوسی برنس اینڈ نوبل بک سیلرز میں جا کر کرتے تھے ۔