Friday, April 19, 2024

ایمیزون کا ایک بڑا اور تجارتی نوعیت کا خلائی اسٹیشن بنانے کا اعلان

ایمیزون کا ایک بڑا اور تجارتی نوعیت کا خلائی اسٹیشن بنانے کا اعلان
October 28, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) ایمیزون کے مالک جیف بیزوز کی کمپنی نے 2030 تک ایک بڑا اور تجارتی نوعیت کا خلائی اسٹیشن بنانے کا اعلان کردیا۔

ایسا خلائی اسٹیشن جہاں مختلف تجارتی اور کاروباری ادارے اپنے دفاتر قائم کرسکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں اینی میشن کے ذریعے دنیا کے پہلے ’’کمرشل خلائی پلازہ‘‘ کے اندرونی مناظر دکھائے گئے۔

منصوبے کو ’’آربٹل رِیف‘‘ کا نام دیا ہے، آربٹل رِیف نچلے مدار میں زمین سے تقریباً 400  کلومیٹر اونچائی پر گردش کرے گا۔