Friday, April 19, 2024

ایمی کونی بیریٹ کی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر منظوری

ایمی کونی بیریٹ کی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر منظوری
October 27, 2020

واشنگٹن (92 نیوز)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوایک اور کامیابی مل گئی ، امریکی سینیٹ نے ایمی کونی بیریٹ  کی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر منظوری دے دی۔

امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کی نامزد کردہ سپریم کورٹ جج ایمی کونی بیریٹ  کی سکروٹنی کے بعد ان کی تقرری کی منظوری دے دی۔ 

سینٹ میں بیریٹ کی منظوری کےحق میں 52 اور مخالفت میں 48 ووٹ پڑے ، جس کےبعدسپریم کورٹ میں اب کنزرویٹو چھ سے تین  کی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔

سپریم کورٹ کی جج ایمی کونی بیریٹ کی حلف برداری وائٹ ہاوس میں ہوئی ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسینیٹ سے منظوری ملنےپرخوشی کااظہارکیاہے۔