Wednesday, April 24, 2024

ایمی پولر کو ان کی فلمی خدمات کے اعتراف میں ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل کر لیا گیا، اعزاز حاصل کرنیوالی دو ہزار پانچ سو چھیاسٹھویں اداکارہ

ایمی پولر کو ان کی فلمی خدمات کے اعتراف میں ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل کر لیا گیا، اعزاز حاصل کرنیوالی دو ہزار پانچ سو چھیاسٹھویں اداکارہ
December 4, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) اداکارہ ایمی پولر کو ان کی فلمی خدمات کے اعتراف میں ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ایمی پولر ہالی ووڈ کی دو ہزار پانچ سو چھیاسٹھویں اداکارہ ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وہ اپنے نام کا ستارہ واک آف فیم میں نصب کرنے کیلئے موجود تھیں۔ ایمی سترہ بار ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد ہو چکی ہیں اور سیچرڈے نائٹ لائیو میں آٹھ سیزن گزار چکی ہیں۔ اپنے نام کے ساترے کی نقاب کشائی کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گاڑی میں پٹرول ڈلوا رہی تھیں اور اپنا بٹوہ گاڑی کی چھت پر رکھ کر بھول گئیں اور گاڑی چلا کر چلی گئیں اور راستے میں خیال آیا کہ وہ اپنا بٹوہ ہر بار بھول جاتی ہیں لیکن یہ پرس انہیں تھوڑی ہی دیر پہلے واپس ملا ہے اور اسے واپس کرنے والا شخص فورڈ مادلز میں کام کرتا ہے اس کا نام ڈلی ہے اس نے وہاں موجود افراد سے کہا اس نے یہ کہانی اس لئے سنائی کہ وہ انہیں بتانا چاہتی ہے کہ دنیا میں اچھے لوگوں کی کوئی کمی نہیں۔ وہ ٹینا فئے کے ساتھ گولڈن گلوب ایوارڈ کی میزبانی بھی کر چکی ہیں اور اپنی تازہ ترین فلم سسٹرز میں بھی ٹینا فئے کے ساتھ آرہی ہیں جو اٹھارہ دسمبر کو ریلیز ہو گی۔