Thursday, April 25, 2024

ایموازی کو برطانوی خفیہ ایجنسی نے جہادی جان بننے پر مجبور کر دیا

ایموازی کو برطانوی خفیہ ایجنسی نے جہادی جان بننے پر مجبور کر دیا
March 1, 2015
لندن (ویب ڈیسک) جہادی جان کے نام سے معروف داعش کے برطانوی شدت پسند ایموازی کو برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو نے اس قدر زچ کر رکھا تھا کہ وہ خودکشی کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے لگا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مغربی لندن کے سابق رہائشی کویتی نژاد برطانوی ایموازی نے برطانوی اخبار کے صحافی کو دوہزار دس میں ای میل میں کہا تھا کہ اس نے ایم آئی فائیو سے پیچھا چھڑانے کیلئے خودکشی کرنے کا بھی سوچا۔ سکیورٹی سروس کا ایک شخص ان کا لیپ ٹاپ خریدنا چاہتا تھا۔ بعض اوقات ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اسے پھانسی گھاٹ کی طرف لے جایا جارہا ہے۔ وہ ان لوگوں سے نجات چاہتا تھا۔ لندن کے جس سکول سے ایموازی نے تعلیم حاصل کی اس کے دو طلبہ شدت پسند تنظیموں میں شامل ہوچکے ہیں۔ ان میں سے ایک شام اور دوسرا صومالیہ میں الشباب کی جانب سے لڑتے ہوئے مارا گیا۔ برطانوی سکیورٹی اداروں پر ایموازی کو شام جانے اور داعش میں شامل ہونے سے باز رکھنے پر تنقید کا سامنا ہے۔