Monday, May 13, 2024

ایمنسٹی کی کشمیریوں کیلئے خصوصی مہم، ”کشمیر کو بولنے دو“ ہیش ٹیگ متعارف

ایمنسٹی کی کشمیریوں کیلئے خصوصی مہم، ”کشمیر کو بولنے دو“ ہیش ٹیگ متعارف
September 5, 2019
برسلز(92نیوز)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی مظالم کا شکار کشمیری عوام کے لئے سوشل میڈیا پرخصوصی مہم” کشمیر کو بولنے دو“ ہیش ٹیگ متعارف کرادیا،عالمی تنظیم نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر کا مواصلاتی لاک ڈاؤن فوری طورپر ختم کرنے کابھی مطالبہ کردیا ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انڈیا چیپٹر نے مظلوم کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے مہم کا آغاز کردیا ہے،عالمی حقوق کی تنظیم کی جانب سے کہا گیا کہ ایک ماہ سے جاری یہ پابندیاں کشمیریوں کی شہری آزادی پر حملہ ہیں، جس سے ان کی زندگیاں، جذبات، ذہنی صلاحیتیں اور صحت متاثر ہو رہی ہیں۔ عالمی تنظیم کے مطابق غیر معینہ مدت تک آزادی اظہار رائے اور تحریک سے پوری آبادی کو محروم کرنا اس خطے کو دوبارہ تاریک دور میں لے جانے کے مترادف ہے۔